پشاور: لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے نومولود مبینہ طور پر اغوا، برقع پوش خاتون کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

پشاور: لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے نومولود مبینہ طور پر اغوا، برقع پوش خاتون کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے نومولود بچے کے مبینہ اغوا کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ فوٹیج میں مبینہ طور پر برقع پوش خاتون کو نومولود بچے کو لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق نومولود کی پیدائش کے بعد والدہ کو وارڈ منتقل کردیا گیا تھا، جبکہ رات تقریباً 11 بجے ایک برقع پوش خاتون مبینہ طور پر لیبر روم سے بچے کو لے کر فرار ہوگئی۔ خاتون کو وارڈ منتقل کرنے کے بعد جب اہلخانہ دوبارہ لیبر روم پہنچے تو نومولود وہاں موجود نہیں تھا۔

بچے کی نانی کی درخواست پر پولیس نے روزنامچہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں