پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں میں متضاد تبدیلی، پیٹرول 14 پیسے فی لیٹر سستا جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 244 روپے مہنگا ہوگیا۔
اسلام آباد: حکومت نے عوام کو پیٹرول کی قیمت میں معمولی ریلیف دیتے ہوئے فی لیٹر قیمت میں 14 پیسے کمی کردی۔
دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں اضافہ کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 279 روپے 33 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق 11.8 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 244 روپے 14 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد اکتوبر میں سلنڈر کی قیمت 3296 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
ستمبر میں 11.8 کلوگرام ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 3052 روپے تھی۔