لائن آف کنٹرول کے قریب سیماری میں گاڑی کو حادثہ، 6 سے زائد افراد جاں بحق، 6 زخمی

لائن آف کنٹرول کے قریب سیماری میں گاڑی کو حادثہ، 6 سے زائد افراد جاں بحق، 6 زخمی، مقامی آبادی میں غم و غصہ

لائن آف کنٹرول کے قریب مقبوضہ کشمیر کے علاقے سیماری میں گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 6 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 5 سے 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، ماؤں کی آہ و بکا اور لواحقین کے آنسو فضا میں گونج رہے ہیں۔ دوسری جانب مقامی لوگوں میں بھارتی فوج کے حوالے سے شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، جبکہ اطلاعات کے مطابق تاحال کوئی بھی امدادی اہلکار موقع پر نہیں پہنچ سکا۔

آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے سیماری میں بھی حادثے کی خبر پر سوگ کی فضا ہے اور ماؤں کی چیخ و پکار نے ہر آنکھ اشکبار کر دی ہے۔

نوٹ: ہلاکتوں، زخمیوں اور امدادی کارروائیوں سے متعلق تفصیلات تاحال ابتدائی اطلاعات پر مبنی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں