بلی تھیلے سے باہر آگئی PTV سپورٹس کو اربون روپے کا چونا لگانے والے ڈاکٹر نعمان نیاز کو سوشل میڈیا کا،سربراہ بنادیا گیا

بلی تھیلے سے باہر آگئی PTV سپورٹس کو اربوں روپے کا چونا لگانے والے ڈاکٹر نعمان نیاز کو تمام الزامات کے ساتھ سوشل میڈیا کا،سربراہ بنادیا گیا وزیر اطلاعات کی اے آر،وائی سے گٹھ جوڑ کی خبریں درست نکلیں

پی ٹی وی سپورٹس سے بد عنوانی اور سنگین مقدمات میں ملوث ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر نعمان نیاز پر الزامات کا فیصلہ ہوئے بغیر انہیں چور دروازے سے سوشل میڈیا کا،سربراہ لگادیا گیا
یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب پی ٹی وی سپورٹس ورلڈکپ اور پی ایس سیل کے حقوق کے لئے نیم دلانہ کوشش کررہا ہے
اس موقع پر ڈاکٹر نعمان نیاز کی تقرری نے پی ٹی وی سپورٹس کے معاملات میں گڑ بڑ کے بارے میں شکوک شبہات کو خبروں کو تقویت دے دی ہے ۔
واقف حال حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نعمان نیاز کو پی ٹی وی کا سوشل میڈیا انچارج کاغذوں میں ہونگے وہ اصل میں پی ٹی وی سپورٹس کے معاملات دیکھیں گے
ڈاکٹر نعمان نیاز نے جان بوجھ کر پی ٹی وی سپورٹس کو فٹ بال ورلڈ کپ کے حقوق لینے سے محروم رکھاجس کی انکوائری میں وہ اس کے ذمہ دار ٹھہرے انہوں نے کرکٹ ورلڈکپ کے حقوق بد نیتی سے اے آر وائی کے سپورٹس چینل A کو دلوائے جبکہ سپورٹس چینل کا ان کا لائسنس بھی نہیں تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں