سعودی عرب میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سیف نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کا مستقبل روشن ہے اور دونوں برادر اسلامی ملک انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ملکر ایک ساتھ آگے بڑھیں گے
دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں منعقدہ تقریب میں پاکستانی آئی کمپنیوں کے اراکین سمیت ماہرین کی بڑی تعداد شریک تھی جبکہ سعودی پاک ٹیک ہاوس کے چیرمین پرنس فہد بن منصور جی ٹونٹی وفد کے صدر فہیم الحامد،پاک سعودی بزنس کونسل کے چیرمین فہد الباش اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں اس موقعہ پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر انفارمیشن عمر سیف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب آئی ٹی کے شعبے میں بے پناہ ترقی کر رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی آئی ٹی سیکٹر یہاں تیزی سے فروغ پا رہا ہے اور سعودی حکومتی اور پرائیویٹ ادارے پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ دو آئی ٹی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو برھانے کے لئے ایم او یو سائن کیا گیا ہے اور پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کو سعودی عرب میں آسانیاں فراہم کی جا رہی ہے اور اسی کے ساتھ سعودی حکومت اور پرائیویٹ سعودی آئی ٹی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے جا رہی ہیں سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا تھا کہ پاکستانی آئی ٹی ماہرین نے اپنی صلاحیتوں کو بھرپور انداز سے خود کو منوایا ہے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں دو طرفہ تعاون سے پاکستان کی معیشت پر اسکے مثبت اور دور رس نتائج برآمد ہونگے جی ٹونٹی ممالک میں سعودی وفد کے صدر فہیم الحامد کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کے شعبے میں پاک سعودی تعلقات کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے جس سے دونوں ممالک مستقبل میں بھی مزید تعاون کو بڑھائیں گے تقریب میں پاشا کے چیرمین محمد زوہیب خان کا کہنا تھا کہ نگران وفاقی وزیر کی زیر قیادت سعودی عرب کا دورہ کامیابی سے ہمکنار رہا ہے اور پاکستان سے آنے والی آئی ٹی کی کمپنیاں سعودی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کر رہی ہیں جس سے آئی ٹی کے شعبے کو لیکر پاک سعودی تعلقات مزید مستحکم اور پائیدار ہو رہے ہیں اور پاکستان سائبر سکیورٹی سمیت آرٹیفشل انٹیلیجنس میں بہت آگے ہے جس سے سعودی عرب بھرپور فاہدہ اٹھا سکتا ہے وفاقی وزیر عمر سیف نے سفارت خانہ پاکستان میں آئی ٹی سپیس سینٹر کا بھی افتتاح کیا جس سے پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے افراد سعودی عرب میں کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے مواقعے فراہم کیے جائیں گے