سعودی عرب کی خودمختاری کے دفاع کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

سعودی عرب کی خودمختاری کے دفاع کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سعودی عرب کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر ممکن حد تک جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان سعودی عرب کو ہر قسم کی سفارتی اور عملی معاونت فراہم کرے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان پہلے ہی سعودی عرب کے ساتھ موجود ہے اور حرمین شریفین سمیت سعودی عرب کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے لیے پاکستان کی حمایت کسی مشروط فریم ورک تک محدود نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں