مریم نواز کی مبینہ ادائیگی کی رسید پر تاریخ کا تضاد، 17 ستمبر کی رسید پر 18 ستمبر کی بینک مہر نے سوالات اٹھا دیے

مریم نواز کی مبینہ ادائیگی کی رسید پر تاریخ کا تضاد، 17 ستمبر کی رسید پر 18 ستمبر کی بینک مہر نے سوالات اٹھا دیے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے لندن کے نجی دورے کے دوران سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات کی مد میں پنجاب حکومت کو 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے ادا کیے جانے کی مبینہ رسید سامنے آنے کے بعد تاریخ کے حوالے سے سوالات اٹھ گئے ہیں۔

مبینہ رسید پر رقم جمع کرانے کی تاریخ 17 ستمبر 2026 درج ہے، جبکہ رسید پر نیشنل بینک کی مہر 18 ستمبر 2026 کی دکھائی دے رہی ہے۔ 17 ستمبر کو 18 ستمبر کی تاریخ کی مہر سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر اس رسید کی تاریخ کے حوالے سے بحث شروع ہوگئی ہے۔

اس معاملے پر سوال اٹھانے والوں کا کہنا ہے کہ اگر رقم 17 ستمبر کو بینک میں جمع کرائی گئی تو بینک کی مہر بھی اسی تاریخ کی ہونی چاہیے، جبکہ کلیئرنس کا عمل بعد میں مکمل ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ رسید کی درستگی یا مہر کی تاریخ کے معاملے کی حتمی وضاحت متعلقہ بینک یا پنجاب حکومت ہی کرسکتی ہے۔ دستیاب معلومات کی بنیاد پر فی الحال یہ حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ مبینہ رسید جعلی ہے یا تاریخ کسی تکنیکی، دفتری یا دیگر وجہ سے مختلف درج ہوئی۔

مریم نواز کے لندن میں اپنی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے سرکاری طیارہ استعمال کرنے کے اخراجات ذاتی طور پر ادا کیے جانے کا معاملہ پہلے ہی سیاسی بحث کا موضوع بن چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں