راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے POWERUS کے وفد کی ملاقات، دفاعی ٹیکنالوجی اور تعاون کے امور پر تبادلہ خیال
راولپنڈی: دفاعی اور اہم بنیادی ڈھانچے کے حل میں مہارت رکھنے والے POWERUS کے وفد نے مسٹر رابرٹ بریٹ ویلیکووچ کی قیادت میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی ٹیکنالوجی میں بدلتے ہوئے رجحانات اور دفاعی خریداری، پیداوار و استعدادِ کار میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی اور لچک کو مضبوط بنانے میں تکنیکی جدت اور جدید حل کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں روابط اور تعاون کو مزید فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔