‏طالبان کے اندر اقتدار کی جنگ شدت اختیار کر گئی

‏طالبان کے اندر اقتدار کی جنگ شدت اختیار کر گئی ‼️

‏انٹیلی جنس اندازوں کے مطابق ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کی قیادت میں قندھاری دھڑا طالبان کے وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی کو گرفتار کرنے کی تیاری کر رہا تھا، کیونکہ ہیبت اللہ حقانی نیٹ ورک کو پاکستان اور اپنے مخالف دھڑوں کے قریب سمجھتے ہیں۔

‏سراج الدین حقانی کو منصوبے کی اطلاع مل گئی اور انہوں نے مکمل تیاری اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ان کی گرفتاری طالبان حکومت کے قبل از وقت خاتمے کا باعث بن سکتی ہے۔

‏رپورٹس کے مطابق طالبان انٹیلی جنس چیف عبدالحق واثق، ملا تاج میر جواد اور صدر ابراہیم نے بھی ہیبت اللہ کو سراج الدین حقانی کی گرفتاری سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

‏گرفتاری کے خطرناک نتائج کے پیشِ نظر، اطلاعات ہیں کہ ہیبت اللہ اب سراج الدین حقانی کو راستے سے ہٹانے کے لیے مناسب موقع کی تلاش میں ہیں۔

‏طالبان کے لیے اصل خطرہ اب بیرونی دشمن سے زیادہ اندرونی اقتدار کی جنگ بنتی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں