برکس اعلامیے میں مسئلہ کشمیر نظرانداز کرنا افسوسناک، کشمیری حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے: عزیر احمد غزالی

برکس اعلامیے میں مسئلہ کشمیر نظرانداز کرنا افسوسناک، کشمیری حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے: عزیر احمد غزالی

مظفرآباد: چیئرمین پاسبانِ حریت عزیر احمد غزالی نے برکس سربراہی کانفرنس کے اعلامیے میں مسئلہ کشمیر کا ذکر نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھی عالمی سطح پر اجاگر کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل طلب تنازع ہے اور اسے نظرانداز کرکے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجوہات میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہے، جس کے باعث خطے میں کسی بھی وقت خطرناک صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

عزیر احمد غزالی نے برکس ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی بحالی، کشیدگی میں کمی اور مسئلہ کشمیر کے پُرامن و منصفانہ حل کے لیے کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور بنیادی حقوق کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں