سانپ پکڑنے کے ماہر اداکار جوگی جلال خود سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق

سانپ پکڑنے کے ماہر اداکار جوگی جلال خود سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق

صحبت پور کے معروف ٹیلی فلم اداکار غلام رسول عرف جوگی جلال سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہوگئے۔

ورثاء کے مطابق جوگی جلال کو سانپ پکڑنے کا ماہر سمجھا جاتا تھا اور وہ ایک گھر میں موجود سانپ کو پکڑنے کے لیے گئے تھے، تاہم اسی دوران سانپ نے انہیں ڈس لیا، جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

جوگی جلال کی اچانک موت پر علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں