حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں کے بعد پاکستان کا سخت مؤقف، دفاعی معاہدہ فعال ہونے کا امکان

حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں کے بعد پاکستان کا سخت مؤقف، دفاعی معاہدہ فعال ہونے کا امکان

پاکستان نے سعودی عرب پر حوثیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد صورتحال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سعودی سرزمین پر بلااشتعال حملہ یا جنگ کے پھیلاؤ کی صورت میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی انتظام فعال ہوسکتا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے تحت ایک رکن ملک پر حملے کو تمام رکن ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق پاکستان نے یمن کے اندر حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں براہِ راست شرکت کا کوئی اعلان نہیں کیا۔

رائٹرز کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب کی تشویش ایران تک پہنچاتے ہوئے حوثیوں کو سعودی عرب پر حملے روکنے کے لیے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ پاکستانی حکام نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا ممکنہ فوجی کردار سعودی سرزمین کے دفاع تک محدود ہوگا اور یمن میں جنگی کارروائیوں میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں