چوبارہ اراضی سکینڈل کیس وعدہ معاف گواہوں کے بیانات پر تحقیقات مکمل چیئرمین PTI کے بعد ان کی بہن عظمی اور بہنوئی بھی گنہگار قرار

لیہ:چوبارہ اراضی سکینڈل کیس وعدہ معاف گواہوں کے بیانات پر تحقیقات مکمل
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بعد ان کی بہن اور بہنوئی بھی گنہگار قرار ملزمان عظمیٰ خان اور احد مجید خان نے چوبارہ کی عوام کو دھوکہ دیا اور فراڈ کیا۔اینٹی کرپشن
عظمیٰ خان اور احد مجید خان پر 5 ہزار 261 کنال اراضی کے فراڈ کے الزامات تھے۔اینٹی کرپشن
ملزمان نے بوگس انتقالات کے ذریعے قیمتی اراضی اونے پونے اپنے نام کروائی۔اینٹی کرپشن
:عمران خان اور عثمان بزدار کے اختیارات کا استعمال کر کے غریبوں کی زمینوں پر ناجائز قبضے کئے۔اینٹی کرپشن
وعدہ معاف گواہوں کے بیانات کے مطابق عظمیٰ خان اور احد مجید خان پر عائد الزامات درست ہیں۔ اینٹی کرپشن
وعدہ معاف گواہوں کے بیانات کی روشنی میں تفتیش مکمل کر دی گئی ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن
دونوں کی درخواست ضمانت 26 ستمبر کو اینٹی کرپشن کورٹ ڈیرہ غازیخان میں سماعت کے لئے مقرر ہے۔اینٹی کرپشن
آئندہ پیشی پر عظمیٰ خان اور احد مجید خان کی ضمانتیں منسوخ ہونے کا امکان ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن
اراضی سکینڈل کیس میں 2 ملزمان رانا شفیق اور ارشد مسعود یاسین پہلے ہی ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں۔اینٹی کرپشن
لاہور کے رہائشی ملک شیر محمد نے بھی اینٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان کورٹ سے حفاظتی ضمانت کرا رکھی ہے۔اینٹی
کرپشن
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف پہلے ہی قبضوں میں معاونت پر گنہگار قرار دیئے جا چکے ہیں۔محکمہ اینٹی کرپشن
مقدمے میں گرفتار نائب تحصیلدار رمضان فاروقی نے بھی ہائی کورٹ میں درخوات ضمانت دائر کی ہوئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں