وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کے حکم پر آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

مظفرآباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کے حکم پر آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ آزاد کشمیر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میرپور، بھمبر، حویلی اور نیلم ویلی میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ لیپا ویلی میں بھی مکمل انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب مظفرآباد، جہلم ویلی، باغ اور کوٹلی میں براڈ بینڈ اور وائی فائی انٹرنیٹ سروس صرف تعلیمی اداروں، جن میں اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں شامل ہیں، کے لیے بحال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سدھنوتی اور پونچھ میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند رہے گی، جبکہ راولاکوٹ میں بھی انٹرنیٹ سروس کی بندش برقرار رکھی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں