اسلام آباد: موٹروے سے آنے والے 42 بیوپاری زیرِحراست
اسلام آباد میں M-1 اور M-2 کے راستے پنجاب کے مختلف علاقوں میں جانوروں کی خریداری کے لیے جانے والے تقریباً 42 بیوپاریوں کو CTD اسلام آباد پولیس نے مبینہ طور پر حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق زیرِحراست افراد میں اکثریت افغان شہریوں کی ہے جبکہ 10 سے 15 پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔ تمام افراد کو تھانہ نون کی حدود میں واقع حاجی کیمپ منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کی شناخت اور سفری و قانونی دستاویزات کی جانچ پڑتال جاری ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بیوپاریوں کے پاس جانوروں کی خریداری کے لیے کروڑوں روپے کی نقد رقم بھی موجود تھی۔
تاہم، بیوپاریوں کو حراست میں لینے کی حتمی وجہ، قانونی حیثیت اور ان کے خلاف کسی کارروائی کے حوالے سے تاحال سرکاری طور پر کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔