حب بائی پاس کے قریب آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

حب بائی پاس کے قریب آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

حب: حب بائی پاس کے قریب کھڑے آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ڈپٹی کمشنر حب کے مطابق آگ نے قریب کھڑے دوسرے آئل ٹینکر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ڈپٹی کمشنر حب کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیڈا اور میونسپل کارپوریشن حب کی فائر بریگیڈز موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ آگ پر قابو پانے کے لیے ڈی جی سیمنٹ اور میونسپل کارپوریشن گڈانی کی فائر بریگیڈز بھی طلب کر لی گئی ہیں۔

جمعہ داد خان مندوخیل کے مطابق پولیس نے فائر لگنے والے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

فائر بریگیڈز کی جانب سے آگ بجھانے کی کارروائیاں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں