وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت پی این ایس سی اور کراچی شپ یارڈ کی جدیدکاری کا عمل تیز

وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت پی این ایس سی اور کراچی شپ یارڈ کی جدیدکاری کا عمل تیز

وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (کے ایس اینڈ ای ڈبلیو) کی کارکردگی بہتر بنانے اور جدیدکاری کے منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے۔

پی این ایس سی کی کارکردگی کا تھرڈ پارٹی پرفارمنس آڈٹ مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ آڈٹ سفارشات پر عملدرآمد جاری ہے۔ دوسری جانب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کو کمرشل جہاز سازی اور جدید ہاربر کرافٹس کی تیاری میں مرکزی کردار سونپا گیا ہے۔

کراچی شپ یارڈ میں صاف توانائی اور بائیو فیول سے چلنے والے ہاربر کرافٹس کی تیاری کے اقدامات بھی جاری ہیں، جبکہ ہاربر کرافٹس کے یکساں معیار کو یقینی بنانے کے لیے اسٹینڈرڈائزیشن کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد مکمل کرلیا گیا ہے۔

بین الاقوامی شپ یارڈز کے ساتھ مشترکہ منصوبوں اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے اقدامات تیز کردیئے گئے ہیں۔ ملکی جہاز سازی کے آرڈرز قومی شپ یارڈ کو دینے کی حکمت عملی پر بھی عملدرآمد جاری ہے۔

حکام کے مطابق قومی شپ یارڈ میں کمرشل جہاز سازی اور جہازوں کی مرمت کی صلاحیت بڑھانے کے اقدامات سے پاکستان کی قومی شپنگ، جہاز سازی اور مجموعی بحری معیشت کو مزید تقویت ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں