پاکستانی کھلاڑی ایشیائی کھیلوں میں شرکت کے لئے پرجوش ہیں

اسلام آباد (شِںہوا) اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں خواتین کی 100 میٹر اور 100 میٹر رکاوٹوں والی دوڑ کی قومی چیمپیئن عروج کرن ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کے لیے تربیت حاصل کررہی ہیں۔
انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ وہ سخت تربیت حاصل کررہی ہیں، دن رات تربیتی سیشن ہوتے ہیں جبکہ تربیت میں پوری توانائی صرف کی جارہی ہے۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مطابق 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں 250 سے زائد پاکستانی کھلاڑی حصہ لیں گے ۔ ان کھیلوں کا آغاز 23 ستمبر سے ہورہا ہے اور یہ اب تک کا سب سے بڑا ایڈیشن ہوگا جس میں 45 ممالک اور خطوں کے تقریباً 12 ہزار 500 کھلاڑی 40 کھیلوں کی 61 کیٹگریز کے 481 مقابلوں میں شرکت کریں گے۔
کرن ایک خصوصی تربیتی عمل سے گزر رہی ہیں جس میں روزانہ کئی سیشن ہوتے ہیں، ان کا مقصد مقابلے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔ وہ کبھی چین نہیں گئیں۔ کرن اور دیگر پاکستانی کھلاڑی چین اور ہانگ ژو دونوں کا دورہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ وہ دورہ چین کے لئے بہت پرجوش ہیں، چین ایک دوست ملک ہے اور ہم ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ چین روزبروز ترقی کررہا ہے اور ہانگ ژو ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنی ترقی اور ای کامرس مرکز کے طور پر پہچان رکھتا ہے۔ ہم وہاں جائیں گے اور دیکھیں گے کہ وہ کس طرح ترقی کررہے ہیں۔
فاطمۃ الزہرہ 7 دیگر تائیکوانڈو کھلاڑیوں کے ساتھ ایشیائی کھیلوں میں شرکت کریں گی۔ وہ گزشتہ 3 ماہ سے تربیت حاصل کررہی ہیں ۔ انہیں ایک ماہ قبل معلوم ہوا کہ انہیں کھیلوں کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر کھلاڑی تمغہ جیتنے کی خواہش رکھتا ہے۔ ان کا بنیادی مقصد ایشیائی کھیلوں کے تجربے سے سیکھنا بھی ہونا چاہئے۔
زہرہ نے کہا کہ مجھے بین الاقوامی سطح پر طلائی تمغہ نہیں ملا تاہم میں طلائی تمغے حاصل کروں گی اور یہ ایشیائی کھیل میرے لیے ان مواقع میں سے ایک ہوسکتا ہے۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر نصراللہ رانا نے بتایا کہ ایشیائی کھیلوں کے انتظامات کے حوالے سے پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو چین سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔
ہم اس تقریب کا انتظار کررہے ہیں کیونکہ ہر بار چینی دوسرے ممالک کو حیران کردیتے ہیں اور ہم اس لمحے کو دیکھنا چاہیں گے۔ اس لئے وہ ایسی تمام سرگرمیاں دیکھنے کو تیار ہیں جو انہوں نے اس سے قبل کبھی نہیں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں