نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد کی مدینہ منورہ میں سعودی عرب کے نائب وزیر حج ڈاکٹر عبدالفتاح سے ملاقات ہوئی ہے جس میں آئندہ حج 2024 کے انتظامات کے حوالے سے گفتگو کی گئی
مدینہ منورہ میں سعودی وزارت حج و عمرہ کے نائب وزیر ڈاکٹر عبدالفتاح نے نگران وفاقی وزیر انیق احمد کا خیر مقدم کیا دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک سعودی تعلقات سمیت دیگر باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آئندہ حج 2024 کے لئے پاکستانی حجاج کرام کے لئے مدینہ منورہ میں رہائشیوں سمیت دیگر سہولیات کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی اسی طرح مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی رہائشوں اور مشاعرہ مقدسہ میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا وفاقی وزیر انیق احمد نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے حج انتظامات کی تعریف کی اور سعودی وزارت حج و عمرہ کے اقدامات کو بھی سراہا
وزیر مذہبی امور انیق احمد حج انتظامات کو۔حتمی شکل دینے 5 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ مدینہ منورہ میں انہوں نے مصروف دن گزارا اور نائب وزیر زیارت، سعودی وزارت حج و عمرہ عبد الرحمن البجاوی، ڈی جی رابطہ عالم اسلامی، مدینہ منورہ کی کیٹرنگ اور رہائش فراہم کرنے والی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے روٹ ٹو مکہ کی کراچی تک توسیع اور ریاض الجنہ کی زیارت کیلئے سعودی حکام کی کوششوں کو سراہا اور اسے زائرین کیلئے مزید سہل بنانے کی درخواست کی۔ انیق احمد نے کہا کہ امسال مرکزیہ میں رہائش کے حصول کیلئے جلد از جلد معاہدے کیے جائیں اور پروازوں کے شیڈول کو جلد حتمی بنایا جائے۔ وزیر مذہبی امور نے مدینہ منورہ میں حجاج کے ذمہ دار ادارے ادلہ کے چیئرمین عصام عبدالعزیز دمیاطی سے بھی ملاقات کی۔ ادلہ مدینہ اور اسکی ذیلی چار پبلک لمیٹڈ کمپنیوں اور انکی جانب سے حجاج و معتمرین کیلئے پیش کردہ خدمات و سہولیات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ ایک اہم پیش رفت کے طور پہ دو کمپنیوں دلیل الزوار اور اسناد کی جانب سے رہائش سمیت جملہ خدمات حج پیکج کاعندیہ دیا۔ اس موقع پر ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر مدینہ ضیاء الرحمن اور ڈپٹی ڈائریکٹر مدینہ ضیغم نواز بھی موجود تھے۔