قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر شوکت بنگش گرفتار

قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر شوکت بنگش گرفتار

اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے غیر قانونی اور تجارتی بنیادوں پر مبینہ گردہ پیوند کاری کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال کے سی ای او اور مالک ڈاکٹر شوکت بنگش کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ڈاکٹر شوکت بنگش پر غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کی سرگرمیوں میں مبینہ سہولت کاری اور انتظام میں کردار ادا کرنے کا الزام ہے۔

حکام کے مطابق اسی کیس میں کڈنی ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر نادر، ٹرانسپلانٹ کوآرڈینیٹر عدیل شیرازی سمیت 6 ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں، جبکہ ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانتیں اسلام آباد ہائی کورٹ سے مسترد ہو چکی ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش کے دوران ہسپتال انتظامیہ اور دیگر متعلقہ افراد کے ممکنہ کردار کا بھی تعین کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق کیس میں غیر قانونی انسانی اعضا کی پیوند کاری اور اس سے متعلق مبینہ تجارتی سرگرمیوں کے مختلف پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔
قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال کے مالک و ہسپتال میں افغان دھشت گردوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر شوکت علی بنگش کو گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری اور دوسرے سنگیں الزامات پر ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا یہ ہسپتال مرے ہوئے لوگوں کو آی سی یو میں داخل کر کے لاکھوں روپے ہڑپ کر لیتے ۔اور آئی سی میں مریض کو زبردستی بھیج کر پانچ دس لاکھ کا بل بنا لیتے ہیں۔ان کی کرپشن اور بدعنوانی کی شکایات عام تھیں اس ہسپتال کی بنیاد بھی جھوٹ فراڈ پر مبنی تھی امریکہ میں مقیم پاکستانی نزاد ڈاکٹروں کو لالچ دے کر اس ظالم نے اربوں روپے اکھٹے کئیے اور اپنے نام ہسپتال بنا کر ان کو فارغ کر دیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں