پی ٹی وی انگلش سے قومی بیانئے کو نشر نہ کرنے کی سنگین غلطی کے ذمہ داروں کو بچانے کے لئے خفیہ ہاتھ سرگرم

پاکستان کے قومی ٹیلی ویژن نے بھارت میں اسیر کشمیری رہنما یسین ملک کی اہلیہ اورر وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی معاون خصوصی مشعال ملک کی انگریزی میں گی گئی 25 منٹ کی تقریر پی ٹی وی ورلڈ انگلش پر نہیں دکھائی
وائس آف امریکہ اردو سروس کے سابق سربراہ فیض رحمان نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس کی نشاندہی کی
پی ٹی وی ورلڈ پاکستان کا انگریزی زبان کا واحد چینل ہے جو دنیا بھر میں اور اسلام آباد کے تمام سفارت خانوں میں مانیٹر کیا جاتا ہے
پاکستان کے تمام ٹیلی ویژن نے مشعال ملک کی تقریر کی لائیو کٹ کیا لیکن پی ٹی وی ورلڈ نے اس اہم خطاب کو بھارت اور دنیا بھر کے دارالحکومتوں میں پہنچنے نہ دیا
اس اہم خطاب کے پی ٹی وی ورلڈ پر براہ راست ہ دکھائے جانے کا معاملہ مشعال ملک نے وزیراعظم کے ساتھ اٹھایا
وزیراعظم نے وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کو معاملے کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا لیکن مرتضی سولنگی نے اپنے دست راست پی ٹی وی ورلڈ کے انچارج کو بچانے کے لئے اس واقعہ پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی اور پی ٹی وی ورلڈ کے ڈپٹی کنٹرولر نے عملہ کو تنبیہ جاری کردی
ایک ممتاز پاکستانی اور واشنگٹن میں پاکستانی امور پر نظر رکھنے والے صحافی وائس آف امریکہ اردو سروس کے کے سابق سربراہ اور اے آر وائی کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوز فیض رحمان نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر اس اہم خطاب کو نشر نہ کئے جانے کی نشاندہی کی تو عون ساہی کو بچانے کے لئے عون ساہی نے 14 ستمبر کی کوتاہی پر پی ٹی وی ورلڈ تین اہم اور سینئر عملہ کو نوٹس جاری کردئے
ان میں سینئر نیوز ایڈیٹر شاھانہ سعید نیوز ایڈیٹر شفٹ
انچاج اسلم ڈوگر اور نیوز پروڈیوسر محمد ہارون کو وضاحتی نوٹس جاری کردیا

حالانکہ پی ٹی وی نیوز میں غلطی پر ڈائریکٹر نیوز فارغ کیس جاتا ہے لیکن پی ٹی وی انگلش کے بچانے کی کوششیں جاری ہے جس چینل کے سربراہ کو پانچ دن تک اس سنگین غلطی کا پتہ نہیں چلا
سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف اثاثوں کا کیس بنانے والے ARU اسدیسٹ ریکوری یونٹ میں بھرتی ہونے والے
عون ساہی کا دعوی ہے کہ اس کو جرنیلوں کی حمائیت حاصل ہے جن کا وہ نام بھی لیتا ہے
پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک سابق اہلکار کا لہنا ہے کہ اس خط کو جاری کرنے والے نام نہاد انچارج پی ٹی وی ورلڈ کو پہلے اس ایک سوال پر خود ہی چھان بین کرنی چاہیے کہ وہ ان تمام 25 منٹوں کے لیے کہاں کھو گیا جب یہ اہم ترین ریاستی ورژن تمام چینلز پر آن ایر تھا اور وہ 25 منٹ جب پی ٹی وی نیوز اور پاکستان کے تمام چینلز پر آن ایئر ہو رہا تھا۔ اس سے تفتیش ہونی چاہیے کہ وہ جواب دینے میں نشر کرنے میں کیوں ناکام رہا؟ کیا بطور انچارج یہ جان بوجھ کر تھا یا وہ انگلش چینل چلانے کے لیے نااہل ہے ؟
کیا اس نے یہ تقریر لائیو کرنے کے انتظامات کئے تھے یا اس کے لئے کوئی ہدایات دیں تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں