ہانگ ژو (شِنہوا) ہانگ ژو ایشین گیمز و یلج کے میئر لی ہولن نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ ایونٹ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں اور حکام کو آرام دہ ما حول اور رہائش فراہم کریں گے۔
ایشین گیمز و یلج کا ہفتے کو باضابطہ افتتاح ہوا تھا۔ اسے 3 اہم حصوں ایتھلیٹس و یلج، میڈیا و یلج اور ٹیکنیکل آفیشلز و یلج میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ویلج کا مجموعی رقبہ 1.13 مربع کلومیٹرز ہے۔
ہانگ ژو میں مرکزی ایتھلیٹس و یلج کے علاوہ صوبہ ژے جیانگ میں ننگ بو، وین ژو، جن ہوا، ٹونگ لو اور چھن آن میں 5 ذیلی ویلج بھی قائم کئے گئے ہیں۔
لی نے بتایا کہ ایشین گیمز و یلج نے کم کاربن اکاؤنٹس اور “زیرو ویسٹ” طرز زندگی کا فلسفہ متعارف کرایا ہے جو آن لائن اور آف لائن کوششوں کے امتزاج سے رہائشیوں میں سبز ، کم کاربن ، فضلے سے پاک اور ری سائیکلنگ کے طریقوں کو فروغ دیتا ہے۔
رہائشی آن لائن چینل کے ذریعے “ایشین گیمز کلاؤڈ و یلج” پلیٹ فارم استعمال کرنے کے قابل ہیں جس میں اس کا منفرد “کم کاربن اکاؤنٹ” پروگرام بھی شامل ہے۔
رہائشی پلیٹ فارم پر تصاویر اپ لوڈ کرسکتے ہیں ، ویلج کی کاربن میں کمی بارے سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں اور کم کاربن پوائنٹس حاصل کرسکتے ہیں جس کے عوض ہیڈ فون ، اسپیکر ، بیگ اور بیج سمیت مختلف ماحول دوست انعامات حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
فٹنس سروس سینٹر کا رقبہ تقریباً 8 ہزار مربع میٹر ہے اس میں ایروبک ورزش، انتہائی زبردست تربیت ، اسٹریچنگ اور ریکوری ، جامع آلات اور عملی تربیت کی جگہیں شامل ہیں۔