پشاور: نشے میں دھت شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا، پیسکو ٹیم نے بحفاظت اتار لیا

پشاور : پشاور کے علاقے شاہی باغ سب ڈویژن میں ایک نشہ آور شخص دن دیہاڑے پیسکو کے بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا، تاہم خوش قسمتی سے وہ کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہا۔

ترجمان پیسکو کے مطابق نشے میں دھت شخص مبینہ طور پر بجلی کی تار چوری کرنے کی غرض سے کھمبے پر چڑھا تھا۔ خوش قسمتی سے اس وقت پیسکو کی ٹیم مرمتی کام کے سلسلے میں بجلی کی سپلائی بند کیے ہوئے تھی، جس کے باعث شخص کرنٹ لگنے کے سنگین حادثے سے محفوظ رہا۔

ترجمان کے مطابق پیسکو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیڑھی کی مدد سے مذکورہ شخص کو بحفاظت بجلی کے کھمبے سے نیچے اتار لیا۔

پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ شاہی باغ سب ڈویژن کی حدود میں پیش آیا، جبکہ بجلی کی تنصیبات کے قریب غیر قانونی طور پر چڑھنے یا تار چوری کی کوشش جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں