مستونگ /دھماکہ
کوئٹہ:مستونگ چوتو کے مقام پر گاڑی کی قریب بم دھماکہ
کوئٹہ:مستونگ دھماکہ میں متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔لیویز
کوئٹہ، ضلع مستونگ کے قریب دھماکہ، جے یو آئی رہنما ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ زخمی ، قریبی ذرائع
کوئٹہ، دھماکہ سڑک کنارے ہوا حافظ حمد اللہ منگوچر جارہے تھے، قریبی ذرائع
کوئٹہ، زخمیوں میں حافظ حمد اللہ کا ساتھی اور گن مین بھی زخمی
کوئٹہ، تینوں زخمیوں کو میر غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا، قریبی ذرائع
کوئٹہ، مستونگ دھماکے میں 8 افراد زخمی حافظ حمد اللہ کہ حالت خطرے سے باہر ہے، ترجمان جے یو آئی
کوئٹہ، دھماکہ حافظ حمد اللہ کی گاڑی کے قریب ہوا ہے، پولیس
کوئٹہ، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا
کوئٹہ، پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللہ سمیت دیگر 2 زخمی کوئٹہ منتقل
کوئٹہ، حافظ حمد اللہ ضلع مستونگ دھماکے میں زخمی ہوئے تھے
کوئٹہ، سول اسپتال سمیت کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی
کوئٹہ، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کا مستونگ واقعہ پر اظہار افسوس ، واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی
کوئٹہ ، مستونگ واقعہ افسوس ناک ہے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ ،دہشت گردی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ، نگران وزیر اعلیٰ
کوئٹہ، ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت
کوئٹہ،بحالی امن کے لئے اقدامات کو مزید بہتر بنایا جائے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی
کوئٹہ، حافظ حمداللہ اور واقعہ میں زخمی دیگر افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ، میر علی مردان خان ڈومکی کی ہدایات۔
کوئٹہ، نگران وزیراعلیٰ کی علاقے کی سیکورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کی ہدایت ۔
کوئٹہ، نگران وزیراعلیٰ کی حافظ حمد اللہ اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا
کوئٹہ، مستونگ دھماکے کے بعد مولانا عبدالغفور حیدری نے منگوچر کا دورہ منسوخ کردیا
کوئٹہ، حافظ حمداللہ اور جے یو آئی کا قافلہ منگچر میں پارٹی کے جلسے میں جا رہے تھے
کوئٹہ، نگران وزیر اطلاعات کی جے یو آئی ف کے رہنما پر حملے کی مذمت
کوئٹہ، نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کی جے یو آئی ف کے رہنما اور ترجمان حافظ حمد اللہ پر حملے کی شدید مذمت
کوئٹہ، حکومت حملے میں ملوث غیر ملکی عناصر کی شناخت اور گرفتاری کے لیے پرعزم ہے۔نگران وزیر
کوئٹہ، بلوچستان کے امن اور ہم آہنگی کو تباہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ جان اچکزئی
کوئٹہ، مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔نگران وزیر اطلاعات
کوئٹہ :مستونگ دھماکا میں حافظ حمد اللہ سمیت 11 افراد زخمی ہوئے, ایس ایس پی مستونگ
کوئٹہ :زخمیوں کوطبی امداد کی فراہمی کےبعدکوئٹہ منتقل کردیاگیاہے, شعیب مسعود
کوئٹہ :دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے, ایس ایس پی مستونگ
کوئٹہ، گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کی جے یو آئی رہنماء حافظ حمداللہ پر حملے کی مذمت
کوئٹہ، تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے حملے میں ملوث عناصر کی گرفتاری عمل میں لائیں، گورنر بلوچستان
کوئٹہ، تمام زخمیوں کو علاج معالجے کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں ، گورنر بلوچستان عبدالوالی کاکڑ
کوئٹہ، وزیر داخلہ بلوچستان محمد زبیر جمالی کی جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء حافظ حمد اللہ پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمّت
کوئٹہ، مستونگ دھماکے پر نگران وزیر داخلہ نے رپورٹ طلب کرلی
کوئٹہ، وزیر داخلہ کی حافظ حمد اللہ سمیت واقعہ کے زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا
کوئٹہ، واقعہ افسوسناک ہے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، نگران وزیر داخلہ محمد
بلوچستان کے ضلع مستونگ کے قریب چوتو کے علاقے میں سڑک کنارے ہونیوالے بم دھماکے میں پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ اور ایک خاتون سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے
پولیس کے مطابق دھماکہ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء و پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ کی گاڑی کے قریب ہوا وہ جمعیت کے ایک پروگرام میں شرکت کیلئے کوئٹہ سے قلات کی تحصیل منگوچر جارہے تھے دھماکے سے حافظ حمد اللہ کی گاڑی اور ایک بس سمیت 4 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ دھماکے میں حافظ حمد اللہ اُنکے قریبی ساتھی اور گن مین سمیت 11 افراد زخمی ہوئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کرکے ریموٹ کنٹرول سے اُڑایا گیا ہے دھماکے کے فوری بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹا کرنے شروع کیے جبکہ زخمیوں کو مستونگ کے غوث بخش میموریل اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے
کوئٹہ:جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا غفور حیدری و دیگر کی پریس کانفرنس
کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام نے مستونگ دھماکے کیخلاف کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دےدی۔مولانا غفور حیدری
کوئٹہ:مستونگ واقعہ میں حافظ حمد اللہ کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ہوا ۔مولانا غفور حیدری
کوئٹہ:اللہ کا شکر ہے کہ حافظ حمد اللہ اور ساتھی محفوظ رہے۔مولانا غفور حیدری
کوئٹہ:مستونگ واقعہ جمیعت کے قائدین پر حملے کا تسلسل ہے۔مولانا غفور حیدری
کوئٹہ:مولانا فضل الرحمان پر تین خودکش حملے ہوئے ہیں۔مولانا غفور حیدری
کوئٹہ:ماضی میں جمعیت کے درجنوں علماء کو شہید کیا گیا ہے ۔مولانا غفور حیدری
کوئٹہ:باجوڑ میں بھی 80 سے زائد علماء و کارکنان شہید ہوئے۔مولانا غفور حیدری
کوئٹہ:مارنے والے سے بچانے والا زیادہ طاقت ور ہے ۔مولانا غفور حیدری
کوئٹہ:ان قوتوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جمیعت علمائے اسلام ان شہیدوں کی جماعت ہے جنہوں نے انگریزوں کو خطے سے بھگایا۔مولانا غفور حیدری
کوئٹہ:جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ بڑی جرت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا ہے۔مولانا غفور حیدری
کوئٹہ:آج شو پیس کے تحت تنظیمیں ذمہداریاں قبول کرتے ہیں مگر ان کے پچھلے کچھ قوتیں ہیں جو ان کو فنڈنگ کررہے ہیں۔مولانا غفور حیدری
کوئٹہ:ہم نہ اپنے نظریہ سے پیچھے ہٹانے کو تیار نہیں۔مولانا غفور حیدری
کوئٹہ:ان حملوں کے پیچھے وہ قوتیں ہیں جو عمران خان کو حکومت میں لانے میں ملوث تھیں ۔مولانا غفور حیدری
کوئٹہ:عمران خان کو امریکہ۔اسرائیل۔بھارت سمیت دیگر عالمی قوتیں اقتدار میں لانے میں کامیاب ہوئیں ۔مولانا غفور حیدری
کوئٹہ:پاکستان نے سی پیک سے جو فائدہ اٹھانا تھا وہ نہیں اٹھا سکا ۔مولانا غفور حیدری
کوئٹہ:عالمی طاقتیں پاکستان میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں۔مولانا غفور حیدری
کوئٹہ:مستونگ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔مولانا غفور حیدری
کوئٹہ:ہم ریاست کے ساتھ ہیں ہم پر حملے ریاست پر حملہ ہے۔مولانا غفور حیدری کوئٹہ:اے این پی نے بھی جمعیت علمائے اسلام کی کوئٹہ شٹرڈاؤن ہڑتال کال کی حمایت کردی
کوئٹہ:مستونگ واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔صوبائی صدر اے این پی اصغر خان اچکزئی
کوئٹہ: اسلام آباد سے کویٹہ پہنچا تو مستونگ واقعہ کا علم ہوا۔ اصغر خان اچکزئی
کوئٹہ:اے این پی خود ایے واقعات سے دوچار رہی ہے اس لیے درد سمجھتے ہیں۔ اصغر خان اچکزئی
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام ایک پرامن مذہبی جماعت ہے۔ اصغر خان اچکزئی
کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام اور اے این پی امن کی بات کرت کرتی ہے۔ اصغر خان اچکزئی
کوئٹہ:مولانا فضل الرحمان سمیت اسفند یار ولی بھی ان واقعات اور ان غم کے لمحات سے گزر چکے ہیں۔ اصغر خان اچکزئی
کوئٹہ:ہم پرامن سیاسی جماعتیں ہیں اس لیے پرامن طریقے سے جواب دینگے ۔ اصغر خان اچکزئی
کوئٹہ:ایسے واقعات کی تحقیقات ریاست کی ذمہداری ہے ۔ اصغر خان اچکزئی
کوئٹہ:ہم آئے روز قائدین کی لاشیں اٹھاتے ہیں ایسے نہ ہو کہ ہمارے کارکنان ہمارے ہاتھ سے نکل جائیں۔ اصغر خان اچکزئی
کوئٹہ:ریاستی اداروں کی ذمہداری ہے کہ وہ اسیے واقعات کی تحقیقات کرکے وجوہات سامنے لائیں ۔ اصغر خان اچکزئی