چین نے ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کے لیے 886 اتھلیٹس پر مشتمل ٹیم کا اعلان کر دیا

بیجنگ(شِنہوا)چین نے ہانگ ژوایشین گیمز کے لیے منگل کو1 ہزار329ارکان پرمشتمل وفد کا اعلان کیا ہے جن میں 886 ایتھلیٹس شامل ہیں۔
19ویں ایشین گیمز 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک چین کےمشرقی صوبہ ژی جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں منعقد ہوں گی جس کے دوران چین کی437 خواتین اور 449 مرد اتھلیٹس 38 کھیلوں کے 407 مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
25 سال کی اوسط عمر کے چینی کھلاڑیوں میں 36 اولمپک چیمپئن شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں