گلگت سے راولپنڈی جانے والی NATCO بس حادثے کا شکار مسافر بس شاہراہ قراقرم سے نیچے کھیت میں جا گری ہے۔ 43 افراد زخمی دو کی حالت تشویشناک

کوہستان
مسافر بس حادثے کا شکار
گلگت سے راولپنڈی جانے والی NATCO بس حادثے کا شکار مسافر بس شاہراہ قراقرم سے نیچے کھیت میں جا گری ہے۔ 43 افراد زخمی دو کی حالت تشویشناک
گلگت سے راولپنڈی جانے والی NATCO بس حادثے کا شکار ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مسافر بس لوئر کوہستان کے علاقے بنکڈ شولگرہ تھانہ دوبیر کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی ہے۔حادثے کے نتیجے میں مسافر بس شاہراہ قراقرم سے نیچے کھیت میں جا گری ہے۔حادثے سے 43 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تمام زخمیوں میں سے دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ 41 زخمیوں کی حالت نارمل بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے بشام ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مسافر بس GLTA-5810 گلگت سے راولپنڈی جارہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں