لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، متعدد خوارج ہلاک
لکی مروت: خیبرپختونخوا میں عزمِ استحکام ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز کی مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لکی مروت میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران متعدد خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ برقرار رہے اور مقامی آبادی کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔
سیکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔