راجن پور میں پولیس کا انوکھا مقابلہ ۔۔ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس جعلی شادی کی بارات کی صورت میں ڈاکوؤں کی کمین گاہ میں داخل ہو گئی دونوں طرف سے شدید فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ایک اشتہاری ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہلاک ڈاکو بلا چانڈیہ پولیس اہلکار کو شہید کرنے سمیت دیگر متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا
راجن پور کے علاقہ ٹبہ چانڈیہ میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ ہوا ڈی پی او دوست محمد کے مطابق پولیس کو ڈاکوؤں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی پولیس پرائیویٹ گاڑیوں پر جعلی شادی کی بارات لےکر ڈاکوؤں کی کمین میں داخل ہو گئی دونوں طرف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا پولیس کی فائرنگ سے ایک اشتہاری ڈاکو بلا چانڈیہ ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہلاک ڈاکو پولیس ملازم کو شہید کرنے سمیت دیگر متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھاٹبہ چانڈیہ دریائی کچہ کا نو گو ایریا تصور کیا جاتا تھا,پولیس کی بھاری نفری کا علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔
ز