پشاور: سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد کا ایل آر ایچ کا دورہ، ڈرون حملے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت
پشاور: سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور سپینہ ویلہ حسن خیل پولیس چوکی پر ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔
سی سی پی او نے کانسٹیبل نیاز امین، کانسٹیبل داؤد اور کانسٹیبل ضیاء اللہ کی خیریت دریافت کی، زخمی اہلکاروں کے لواحقین سے ملاقات کی اور ڈاکٹرز کو انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کہا کہ کیپٹل سٹی پولیس دلیروں اور بہادروں کی فورس ہے، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔