چھا نگ چھون (شِنہوا) روانی سے مینڈ رن زبان میں گاہکوں کو اپنی مصنو عات متعارف کروانے والے کامل محمد نے ایک نما ئش میں
شر کت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ پا کستان سے در آمد کیا جا نے والا فر نیچر یقیناً صارفین کو پسند آ ئے گا۔
چین کے جنوب مغربی شہر کن منگ میں نمائش کے بعد کامل محمد 14 ویں چین ۔ شمال مشرقی ایشیا نمائش میں شرکت کے لیے چین کے شمال مشرقی شہر چھانگ چھون پہنچے ہیں۔
پاکستانی نمائش کنندہ کامل محمد 10 برس سے سرحد کے آر پار تجارت کررہے ہیں۔ وہ اور ان کا خاندان چین اور پاکستان میں روزمرہ ضروریات کی اشیا فروخت کرتے تھے ۔وہ چین۔ شمال مشرقی ایشیا نمائش میں تیسری بار شرکت کررہے ہیں۔چین، شمال مشرقی صوبہ جیلن کے صدر مقام چھانگ چھون میں منعقدہ 14ویں چین ۔ شمال مشرقی ایشیا نمائش میں ایک پاکستانی نمائش کنندہ پاکستانی دستکاریاں متعارف کر وا رہا ہے ۔ (شِنہوا)
کامل محمد نے بتایا کہ ان دنوں پھلوں کے پیالے وغیرہ کی فروخت ٹھیک ہے۔ قیمت بھی مناسب ہے اوربہت سے گاہک انہیں خریدنے آتے ہیں۔ وہ چینی مارکیٹ بارے بہت پرامید ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان اچھے دوست ہیں۔ چین میں مارکیٹ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ چین میں پاکستانی سفارت خانہ نمائش کے لئے ہماری معاونت کرتا ہے۔14 ویں چین ۔ شمال مشرقی ایشیا نمائش کے مقام پر اب بھی کامل محمد جیسے متعدد پاکستانی تاجر موجود ہیں۔
دستکاری کے عمدہ کام میگا انٹرنیشنل پلیٹ فارم کے سامنے گاہکوں کو ٹھہرنے پر مجبور کرتے ہیں۔پاکستانی کاروباری شخصیت فیصل رشید کے مطابق ان دنوں فروخت اچھی رہی ہے، متعدد چینی صارفین قیمتی پتھر سے بنی مصنوعات خرید رہے ہیں۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والا چاڈیالہ آرٹس ، پیتل کی دستکاری میں مہارت رکھتا ہے۔چاڈیالہ آرٹس بوتھ کے سربراہ جیک نے بتایا کہ سیکا ہرن اور ہاتھیوں کے ساتھ بنی دستکاریاں بہت مقبول ہیں۔
فیصل رشید نے کہا کہ چین ایک بڑی مارکیٹ ہے ۔ اس مارکیٹ میں لامحدود امکانات ہیں اور آپ یہاں سب کچھ خریدسکتے ہیں۔
رواں سال کے آغاز سے کامل محمد شی آن ، چھنگ ڈاؤ ، چھنگ دو ، کن منگ اور دیگر شہروں کا سفر کر تے ہوئے مختلف نمائشوں میں شرکت کرچکے ہیں جہاں انہوں نے پاکستانی مصنوعات متعارف کرائیں۔ انہوں نے چین میں کاروباری مواقع کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔چین، شمال مشرقی صوبہ جیلن کے صدرمقام چھانگ چھون میں منعقدہ 14ویں چین ۔ شمال مشرقی ایشیا نمائش میں پاکستانی دستکاریاں دیکھی جاسکتی ہیں۔ (شِنہوا)
کامل محمد نے بتایا کہ دنیا کو چینی مارکیٹ سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ مستقبل میں ہم چینی مارکیٹ میں اپنی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دیں گے، مزید چینی مصنوعات پاکستان لائیں گے اور مزید پاکستانی خصوصیت کی حامل اشیا چین لیکر جائیں گے۔