اسلام آباد،ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ائرپورٹ پر اپنے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی کا خیر مقدم کیا
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کو گلدستہ پیش کیا
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اس موقع پر موجود تھے
پاکستان آمد پر اپنے بھائی کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ محسن نقوی
امید ہے کہ ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اچھی خبر لے کر آئے ہیں۔ محسن نقوی
آپ کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔ محسن نقوی
علاقائی صورتحال پر بھی پیش رفت کی امید ہے۔ محسن نقوی
ایرانی وزیر داخلہ کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد میں گورنر جنرل سیستان بلوچستان، نائب وزیر داخلہ، نائب وزیر اربن ڈویلپمنٹ ٹرانسپورٹ، نیشنل ایرانی آئل کمپنی کے سربراہ، وزیر زراعت کے خصوصی نمائندے اور دیگر اعلی حکام شامل ہیں
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کریں گے
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات
اپنے بھائی محسن نقوی سے دوبارہ ملاقات کرکے بہت خوشی ہوئی ہے۔ ایرانی وزیر داخلہ
پاکستان اور ایران کے تعلقات فقیدالمثال ہیں۔ اسکندر مومنی
پاکستانی حکومت اور عوام کی مہمان نوازی کا ہمیشہ معترف رہا ہوں۔اسکندر مومنی
ایرانی وزیر داخلہ کا دورہ مفید رہے گا۔ محسن نقوی