افغانستان کے سابق آرمی جنرل سمیع سادات نے ایک انتہائی سنگین اور سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ بھارت پاکستان کے اندر دہشت گردانہ سرگرمیوں کو ہوا دینے کے لیے افغان طالبان کو باقاعدہ فنڈز فراہم کر رہا ہے۔
سابق افغان جنرل نے مزید الزام لگایا کہ بھارت افغان طالبان اور تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) جیسے دہشت گرد گروہوں کو اپنے مذموم مقاصد اور پراکسیز کے طور پر استعمال کر رہا ہے تاکہ پاکستان کی سلامتی کو براہِ راست نشانہ بنایا جا سکے۔ اس انکشاف نے خطے میں دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے بھارتی نیٹ ورک اور اس کے مکروہ چہرے کو ایک بار پھر عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا ہے۔