راولپنڈی: تھانہ بنی کے قریب گھر کے باہر سے دن دیہاڑے 2026 ماڈل ہونڈا 125 موٹر سائیکل چوری

راولپنڈی: تھانہ بنی کے قریب گھر کے باہر سے دن دیہاڑے 2026 ماڈل ہونڈا 125 موٹر سائیکل چوری

راولپنڈی: تھانہ بنی کے عقب میں واقع گلی سے دن دیہاڑے 2026 ماڈل ہونڈا 125 موٹر سائیکل چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

متاثرہ شہری علی جابر ملک کے مطابق چور نے ان کے گھر کے باہر ڈبل لاک موٹر سائیکل کو مبینہ طور پر کھول کر چوری کر لیا۔ شہری کا کہنا ہے کہ واردات دن کے وقت اس گلی میں ہوئی جو تھانہ بنی سے محض دو منٹ کی پیدل مسافت پر واقع ہے۔

متاثرہ شہری کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے، تاہم تھانے کے قریب دن دیہاڑے موٹر سائیکل چوری ہونے پر شہریوں نے پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ہیں۔

متاثرہ شہری نے پولیس سے موٹر سائیکل برآمد کرنے اور ملزم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں