ایف ائی اے امیگریشن کی “بڑی” کاروائی1 لاکھ درہم کی جعلی کرنسی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی 3 مسافر ملتان ائیرپورٹ سے گرفتار

ایف ائی اے امیگریشن کی بڑی کاروائی

1 لاکھ درہم کی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

*بعدازاں جانچ پڑتال پر مذکورہ نوٹ جعلی پائے گئے*

شارجہ جانے والے 3 مسافروں کو ملتان ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا

گرفتار ملزمان میں خالق نور، نور علی جان اور قاسم اللہ شامل

گرفتار ملزمان کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔

ملزمان فلائٹ نمبر 293 PK پر شارجہ کے لیے سفر کر رہے تھے

ملزمان پر شک گزرنے پر ایف ائی اے حکام نے ملتان ایئرپورٹ پر روک کر تلاشی لی تو ایک لاکھ درہم (جعلی) برامد ہوئے

ملزمان نے جعلی کرنسی نوٹ بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا کر بیرون ملک لے جانے کی کوشش کی

ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے ملتان سرکل منتقل کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون خالد انیس نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور آئندہ بھی ایسی کاروائیوں کے لیے چوکس رہنے کی تاکید کی

²

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں