ریاض میں گیس سلنڈر دھماکا، مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے 5 پاکستانی مزدور جاں بحق

ریاض میں گیس سلنڈر دھماکا، مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے 5 پاکستانی مزدور جاں بحق

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے منفوحہ میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے کم از کم پانچ پاکستانی مزدوروں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق 15 جولائی کو ایک رہائشی عمارت کے کمرے میں گیس لیکیج کے باعث سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد متاثر ہوئے۔

جاں بحق افراد کے رشتہ داروں کے مطابق حادثے میں مانسہرہ کے علاقے جلو سے تعلق رکھنے والے سعید، عابد اور عبدالرحمان جبکہ جابہ بالاکوٹ اور رستم گاندھیاں سے تعلق رکھنے والے دو دیگر پاکستانی بھی جاں بحق ہوئے۔

ریاض میں پاکستانی سفارتخانے نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں