پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، مطلوب دہشت گرد ہلاک

پشاور: سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن نے ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر کورائی کے علاقے میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔

سنٹرل پولیس آفس کے مطابق کارروائی کے دوران مطلوب دہشت گرد خالد عرف کمانڈر ہلاک ہوگیا۔

سی پی او کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے خوف سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں مارا گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد کانسٹیبل محمد علی کی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

سی پی او کے مطابق ہلاک دہشت گرد کا تعلق ٹی ٹی پی ذاکر کوچی کاروان گروپ سے تھا۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول، ہینڈ گرینیڈ اور اسمارٹ فون برآمد کرلیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں