آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کا لوئر دیر کا دورہ، شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات، یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کا گلدستہ رکھا اور فاتحہ خوانی کی۔

پشاور: آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کا لوئر دیر کا دورہ، شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات

آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے لوئر دیر کا دورہ کیا، یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کا گلدستہ رکھا اور فاتحہ خوانی کی۔

آئی جی پولیس نے وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے لوئر دیر پولیس کے بہادر جوانوں کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

انہوں نے شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس اپنے شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے تیمرگرہ ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور دہشت گرد حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔ انہوں نے زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی، ان کے جذبے، بہادری اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔

آئی جی نے ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کو زخمی اہلکاروں کو بہترین اور بروقت علاج معالجہ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دلیری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔ کے پی پولیس کو جدید ٹیکنالوجی، جدید اسلحہ اور پیشہ ورانہ تربیت سے مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں