پشاور: گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بہن کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا
پشاور کے تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر ایک بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی بہن کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت نادیہ دختر عمران سکنہ شگئی ہندکیان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ملزم کی شناخت کامران ولد عمران کے نام سے کی گئی ہے، جس نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعے کی وجہ بہن اور بھائی کے درمیان ہونے والا گھریلو جھگڑا معلوم ہوتی ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور تفتیشی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔