*شمالی وزیرستان کے آپریشن کے دوران وطن پر اپنی دونوں ٹانگیں نچھاور کرنے والے غازی فوجی جوان کا اپنے آبائ علاقے میں والہانہ اور مثالی استقبال*
‼️
*سندھ کے علاقے ٹنڈو اللہ یار سے تعلق رکھنے والے اور وطن پر اپنی دونوں ٹانگیں نچھاور کرنے والے غازی سپاہی عزیر کی صحت یاب ہونے کے بعد آبائی علاقے میں واپسی*
*غازیِ کی اپنے علاقے میں واپسی پر مقامی شہریوں کی جانب سے شاندار استقبالیہ ریلی کا انعقاد*
سپاہی محمد عزیر 10 مئی 2026 کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خوارج کے بارودی دھماکے میں شدید زخمی ہوئے تھے، جہاں وطن کے دفاع کے دوران ان کی دونوں ٹانگیں ضائع ہوگئیں۔
*سی ایم ایچ پشاور سے علاج مکمل ہونے کے بعد* آبائی علاقے پہنچنے پر مقامی شہریوں نے انہیں بھرپور محبت، احترام اور عقیدت کے ساتھ خوش آمدید کہا۔
*ریلی میں شہریوں، بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور قومی پرچم اٹھا کر پاک فوج سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا* ۔
شرکاء نے “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے غازی سپاہی محمد عزیر کی قربانی کو سلام پیش کیا۔
ریلی کے دوران شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہمیشہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی رہے گی، کیونکہ شہداء اور غازی پوری قوم کا فخر اور وطن کے اصل ہیرو ہیں۔
*یہ وہ عزت، محبت اور احترام ہے جو قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو پیش کرتی ہے، اور یہ وہ سرمایہ ہے جسے نہ تنخواہوں سے خریدا جا سکتا ہے اور نہ ہی دولت سے حاصل کیا جا سکتا ہے* ۔