چینی صدر 15 ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ پہنچ گئے
جوہانسبرگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ 15 ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے ساتھ جنوبی افریقہ کے سرکا ری دورے پر جوہانسبرگ پہنچ گئے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے صدر سائرل رامفوسا ، جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر نالیدی پانڈور اور خواتین، نوجوانوں اور معذور افراد کے ایوان صدر میں وزیر نکوسازانا کلیرس ڈلامنی زوما نے جوہانسبرگ کے او آر ٹمبو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چینی صدر کا پرتباک استقبال کیا۔
صدر رامفوسا نے جنوبی افریقہ کے سرکاری دورے پر چینی صدر کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔
چینی صدر نے کہا کہ وہ ایک بار پھر جنوبی افریقہ کا دورہ کر تے ہوئے بہت خوش ہیں اور چین ۔ جنوبی افریقہ تعلقات مستحکم بنانے اور مشترکہ مفادات پر رامفوسا کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کے منتظر ہیں۔