اٹک: دورانِ سروس وفات پانے والے کانسٹیبل فخر حیات کے اہل خانہ کو ویلفیئر چیک فراہم

اٹک: دورانِ سروس وفات پانے والے کانسٹیبل فخر حیات کے اہل خانہ کو ویلفیئر چیک فراہم

اانسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کی جانب سے دورانِ سروس وفات پانے والے کانسٹیبل فخر حیات کے اہل خانہ کے لیے منظور کردہ ویلفیئر چیک ان کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان نے مرحوم کانسٹیبل فخر حیات کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور آئی جی پنجاب کی جانب سے منظور شدہ ویلفیئر چیک ان کے حوالے کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او سردار موارہن خان نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے افسران، جوانوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کو ہمیشہ اولین ترجیح دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی معاونت کے لیے مؤثر ویلفیئر اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ مشکل حالات میں انہیں ہر ممکن سہارا فراہم کیا جا سکے۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ اٹک پولیس ایک خاندان کی مانند ہے، جو اپنے افسران، جوانوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑی رہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں