کراچی: شاہ فیصل میں رکشہ ڈرائیور ٹارگٹ کلنگ کا شکار
کراچی: شاہ فیصل کے علاقے عظیم پورہ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
الفلاح پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عبدالملک کے نام سے ہوئی ہے، جو پیشے کے اعتبار سے رکشہ ڈرائیور تھا اور البدر سوسائٹی کا رہائشی تھا۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول کی اہلیہ کا ابتدائی بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل کی وجہ پرانا ذاتی تنازع معلوم ہوتی ہے، تاہم واقعے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ اور اطراف سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری میں مدد مل سکے۔