پشاور ہائیکورٹ: صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کیس کی سماعت 20 جولائی کو ہوگی

پشاور ہائیکورٹ: صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کیس کی سماعت 20 جولائی کو ہوگی

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کے پاسپورٹ کو بلیک لسٹ کرنے کے خلاف دائر درخواست کی جلد سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 جولائی کو مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس محمد اعجاز خان نے اس حوالے سے تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے اپنے پاسپورٹ کو بلیک لسٹ کیے جانے کے اقدام کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔

حکم نامے کے مطابق درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں سرکاری دوروں کے سلسلے میں بیرونِ ملک کانفرنسوں میں شرکت کرنا ہے، جس کے لیے پاسپورٹ کی بحالی فوری طور پر ضروری ہے۔

عدالت نے کیس کی نوعیت اور فوری اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے سے مقرر 9 ستمبر کی تاریخ منسوخ کر کے سماعت 20 جولائی کو مقرر کر دی۔

درخواست گزار کے وکیل بشیر خان وزیر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ متعلقہ حکام کی جانب سے جوابات پہلے ہی جمع کرائے جا چکے ہیں، جو کیس کے فیصلے کے لیے کافی ہیں۔ عدالت نے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے درخواست منظور کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں