اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد: 15 جولائی 2026 — محکمہ موسمیات پاکستان نے اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح کے لیے موسمی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اٹک اور گردونواح میں بارش برسانے والا نظام تشکیل پا چکا ہے، جس کے زیرِ اثر آئندہ 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران اٹک، ٹیکسلا، اسلام آباد، راولپنڈی اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی، گرج چمک اور کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ خراب موسمی صورتحال کے پیشِ نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کمزور تعمیرات، درختوں اور بجلی کی تاروں کے قریب احتیاط برتیں، جبکہ تازہ ترین موسمی اطلاعات کے لیے محکمہ موسمیات کی سرکاری اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں