سوراب اور بسیمہ کے درمیان سوراب کے علاقے گدر جوری کراس کے قریب سور چل کلغلی کے مقام بسوں پر فائرنگ دو مسافر زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایک خاتون شامل،

سوراب: مسافر بسوں پر فائرنگ، دو مسافر زخمی

سوراب: سوراب اور بسیمہ کے درمیان گدر جوری کراس کے قریب سور چل کلغلی کے مقام پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے مسافر بسوں پر فائرنگ کر دی۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے بس نہ روکنے پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تربت اور پنجگور سے کوئٹہ جانے والی المقبول بس میں سوار دو مسافر زخمی ہوگئے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے لیے گدر منتقل کر دیا۔

واقعے کے دوران حملہ آوروں نے بس کے ٹائروں کو بھی نشانہ بنایا، جس سے ٹائر برسٹ ہوگئے۔

دوسری جانب النعیم بس بھی فائرنگ کی زد میں آئی۔ بس کے مالک نعیم مینگل کے مطابق گولیوں سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے، تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔

واقعے کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بسوں کو گدر اور بسیمہ کے مقامات پر روک دیا گیا ہے، جبکہ مزید اطلاعات کا انتظار ہے۔

سوراب/بس پر فائرنگ

سوراب اور بسیمہ کے درمیان سوراب کے علاقے گدر جوری کراس کے قریب سور چل کلغلی کے مقام بسوں پر فائرنگ

موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے بس نہ روکنے پر فائرنگ کی

دو مسافر زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایک خاتون شامل، ریسکیو 1122 گدر منتقل

تربت پنجگور سے کوئٹہ جانے والی المبقول بس پر فائرنگ سے مسافر زخمی ہوئے

مسلح افراد نے گاڑی کے ٹائر برسٹ کیے

النعیم بس کو بھی گولیاں لگیں جس سے شیشے ٹوٹ گئے تاہم مسافر محفوظ رہے ، بس مالک نعیم مینگل

بسوں کو گدر اور بسیمہ کے مقام پر روک دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں