8 طلبا اور اساتذہ کے بٹگرام میں چیئر لفٹ میں پھنس جانے کا ریسکیو آپریشن انتہائی مشکل اور کھٹن کیونکہ ڈولی صرف ایک رسی سے لٹکی ہوئی ہے اور ہوا بھی تیز چل رہی ہیں

8 طلبا اور اساتذہ کے بٹگرام میں چیئر لفٹ میں پھنس جانے کا ریسکیو آپریشن انتہائی مشکل اور کھٹن کیونکہ ڈولی صرف ایک رسی سے لٹکی ہوئی ہے اور ہوا بھی تیز چل رہی ہیں

بٹگرام میں چیئر لفٹ کا ریسکیو آپریشن انتہائی مشکل اور کھٹن ہے کیونکہ ڈولی صرف ایک رسی سے لٹکی ہوئی ہے اور ہوا بھی تیز چل رہی ہیں

ہیلی کاپٹر نزدیک جانے سے ہوا کے پریشر سے ڈولی ہلنا شروع کر دیتی ہے جس سے آپریشن کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں

اِس وقت سلنگ آپریشن کے ذریعے تمام اختیاطی تدابیر کو ملحوظ حاطر رکھتے ہُوئے ریسکیو کی کوشش کی جا رہی ہے

ریسکیو آپریشن میں سپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم، پاکستان آرمی ایوییشن کے ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں

علاقے میں تیز ہوا کی وجہ سے آپریشن کافی مشکل ہے اور گزرتے وقت کے ساتھ روشنی کا کم ہونا مزید مشکلات میں اضافہ کر سکتا ہے
رات کے اندھرے میں پھنسے ہووئے افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا اور ریسکیو آپریشن جاری رکھنا انتہائی کھٹن بن سکتا
ہے
تمام مصائب کے باوجود پاک آرمی پھنسے ہُوئے افراد کو ریسکیو کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے

ریسکیو آپریشن میں پاک آرمی SSG ٹروپس کے ساتھ ساتھ، پاک آرمی ایوییشن اور پاکستان ائیر فورس کا ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں

پاک آرمی کا ریسکیو ہیلی کاپٹر جیسے ہی لفٹ کے قریب پہنچا ڈولی نے ہلنا شروع کر دیا- جس سے ڈولی غیر متوازن ہونے کا حدشہ ہے

اب ریسکیو آپریشن کی باقی آپشنز جس میں SSG ٹیم کا سلنگ آپریشن، روپ لیڈر وغیرہ کا استعمال زیر غور ہے

یہ ایک انتہائی رسکی آپریشن ہے جس میں پاک آرمی کے ٹروپس مکمل جان فشانی سے حصہ لے رہے ہیں

پاک آرمی کا دوسرا ہیلی کاپٹر بھی بٹگرام چیئر لفٹ ریسکیو آپریشن کے لئے بٹگرام پہنچ چکا ہے

سپیشل سروسز گروپ کی سلنگ
ٹیم بھی موقع پر کچھ دیر میں
پہنچ جائے گی

بٹگرام چئیر لفٹ ریسکیو آپریشن
کے لئے پاک آرمی کے سپیشل سروسز گروپ (SSG) کی سلنگ آپریشن میں ماہر ٹیم بھی بٹگرام
روانہ

SSG
کی ٹیم بٹگرام ریسکیو آپریشن میں حصہ لے گی

پاک فوج ریسکیو آپریشن کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں