اسلام آباد: مختلف علاقوں میں ڈکیتی، راہزنی اور افسوسناک حادثات، 2 نوجوان جاں بحق، خاتون لٹ گئی ڈکیتی، راہزنی، خودکشی اور ڈوبنے سے ہلاکت کے واقعات

اسلام آباد: مختلف علاقوں میں ڈکیتی، راہزنی اور افسوسناک حادثات، دو نوجوان جاں بحق، خاتون لٹ گئی
اسلام آباد میں جرائم اور حادثات کے مختلف واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں ڈکیتی، راہزنی، خودکشی اور ڈوبنے سے ہلاکت کے واقعات شامل ہیں۔
جی-7 میں بی آئی ایس پی دفتر کے باہر خاتون سے لوٹ مار
تھانہ آبپارہ کی حدود جی-7 میں زینت نامی خاتون بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصول کرنے گئی تھیں۔ دفتر کے باہر موجود ایک نوسرباز نے شناختی کارڈ لے کر رقم نکلوانے کی پیشکش کی۔ رقم نکلوانے کے بعد ملزم خاتون سے نقد رقم اور سونے کی بالیاں چھین کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد کارروائی شروع کر دی ہے۔
پی ڈبلیو ڈی کے قریب شہری سے 3 لاکھ روپے اور موبائل چھین لیا گیا
تھانہ لوہی بھیر کی حدود پی ڈبلیو ڈی کے قریب ڈی-ورڈسن کے پاس تین مسلح ملزمان نے ایک شہری سے تین لاکھ روپے نقد اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔
اے ڈبلیو ڈی روڈ پر نوجوان ڈکیتی کا شکار
تھانہ کراچی کمپنی کی حدود اے ڈبلیو ڈی روڈ پر تین ملزمان نے ایک نوجوان سے تین لاکھ روپے نقد اور موبائل فون چھین لیا۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
جی-8/1 ہنسا کالونی میں نوجوان کی خودکشی
تھانہ کراچی کمپنی کی حدود جی-8/1 ہنسا کالونی میں 22 سالہ سلیمان مسیح ولد عمانوئیل مسیح نے مبینہ طور پر گھر کی بیسمنٹ میں گلے میں رسی ڈال کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق متوفی کے بازوؤں پر بلیڈ کے کٹ کے نشانات بھی موجود تھے۔ لاش کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ہومیسائیڈ یونٹ مزید تحقیقات کر رہا ہے۔t
پھلگراں میں ڈیم میں ڈوب کر نوجوان جاں بحق
تھانہ پھلگراں کی حدود ممتاز فارم ہاؤس کے قریب واقع چھوٹے ڈیم میں تقریباً 20 سالہ شرجیل ولد محمد شفیق ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ متوفی فارم ہاؤس پر بطور کک ملازم تھا۔ پولیس نے لاش نکال کر پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور شہریوں کو ہر قسم کے حادثات اور جرائم سے محفوظ رکھے ۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں