Embed HTML not available.

گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لاہور کی طالبات اور اساتذہ کا جناح ہاوس کا دورہ طالبات نے جناح ہاؤس کی تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی دہشت گردی کی شدید مذمت کی۔

▪️ *گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لاہور* کی طالبات اور اساتذہ نے جناح ہاوس کا دورہ کیا۔

▪️اس موقع پر طالبات نے جناح ہاؤس کی تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی دہشت گردی کی شدید مذمت کی۔

▪️ بابائے قوم محمد علی جناح کی نوادرات کی بے توقیری اور قومی اثاثہ کی پامالی انتہائی شرمناک ہے

▪️منظم سازش کے تحت یہ تخریب کاری کی گئی ہے، اس کے منصوبہ ساز اور آلہ کار قانون کی گرفت میں آنے چاہیں۔

▪️بحیثیت طالبِ علم اور پاکستانی شہری ہم نوجوانوں کو نفرت کی بنیاد پر سیاست کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔

▪️طالبات نے کہا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور شہیدوں کے درجات میں بلندی کے لیے دعاگو ہیں۔

▪️ گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لاہور کی طالبات نے شرپسندوں، سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا تاکہ آئندہ کوئی ایسی گھناؤنی حرکت کرنے کا سوچ بھی نہ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں