کراچی: گلستانِ جوہر کی رہائشی سوسائٹی سے موٹر سائیکل چوری، مقدمہ درج

کراچی: گلستانِ جوہر کی رہائشی سوسائٹی سے موٹر سائیکل چوری، مقدمہ درج

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں واقع رابعہ سٹی کی پارکنگ سے نامعلوم ملزمان ایک ہونڈا موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہوگئے۔ واقعہ تھانہ شاہراہِ فیصل کی حدود میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق چوری شدہ موٹر سائیکل کے مالک جنید نظر نے واقعے کی رپورٹ تھانہ شاہراہِ فیصل میں درج کرا دی ہے۔

متاثرہ شہری کے مطابق انہوں نے اپنی موٹر سائیکل رات تقریباً ایک بجے رابعہ سٹی کے پارکنگ ایریا میں کھڑی کی تھی، جبکہ ٹریکر کمپنی کے ریکارڈ کے مطابق موٹر سائیکل صبح 7 بج کر 45 منٹ پر وہاں سے چوری کی گئی۔

جنید نظر کا کہنا ہے کہ ٹریکر کمپنی کی ایپ کے مطابق موٹر سائیکل کی آخری لوکیشن سپر ہائی وے پر شہباز گوٹھ کے علاقے میں ریکارڈ ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے موٹر سائیکل کی تلاش اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں