جڑانوالہ واقعے میں ہندوستان کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی :راء” کا کردار کھل کر سامنے آ گیا
جڑانوالہ میں مسیحی عبادت گاہوں پر حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے ہیں
گرفتار ملزمان سے تفتیش میں تمام کڑیاں بھارت سے مل رہی ہیں
پوری منصوبہ بندی کے ساتھ یہ واقعہ مسلم مسیحی فسادات پھیلانے کی گہری مذموم سازش تھی
پاکستان میں پرامن بسنے والی اقلیتوں، مسلمان آبادی میں اختلافات اور نفرت کا بیج بونے کی گھناؤنی سازش کی گئی
بھارتی ایجنسی کے لے پالکوں نے چند لوگوں کو ورغلا کر مسیحی برادری کے خلاف منظم انداز میں استعمال کیا
دشمن کے ہاتھوں کھیلنے والوں نے کاغذ کے پرزوں پر توہین آمیز کلمات لکھ کر مذہبی مقامات کے قریب پھینکے
کاغذ کے پرزوں پر توہین آمیز تحریر کے ساتھ مسیحی افراد کے نام اور فون نمبر بھی تحریر تھے
مقامی مسلم آبادی کو واقعے میں ملوث کرکے مسیحی چرچ، آبادی، املاک کو نقصان پہنچایا گیا
بھارتی خفیہ ایجنسی نے مقبوضہ کشمیر میں اقلیتوں اور کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ سازش رچائی